7 جون 2014 - 12:19
فلسطینی قیدیوں کی صحت کے بارے میں بان کی مون کی تشویش

اقوام متحدہ کی سکریٹری جنرل نے ان فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جنھوں نے ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی سکریٹری جنرل نے ان فلسطینی قیدیوں کی صحت و سلامتی کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جنھوں نے ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک کے مطابق، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی صورت حال کے بارے میں موصول ہونے والی رپورٹوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون نے اس سلسلے میں اپنے پہلے کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے ان فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرکے جیل میں بند کررکھا ہے جہاں انھیں شدید ایذائیں پہنچائی جارہی ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بارہا احتجاج کیا ہے۔غاصب صیہونی حکومت نے بھوک ہڑتال کرنے والے ان فلسطینی قیدیوں سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال، پینتالیسویں دن میں داخل ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں اس وقت بھی کوئی پانچ ہزار فلسطینی قید ہیں جو سخت حالات میں زندگی بسر کرہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز